بھٹکل 23/ ستمبر (ایس او نیوز) بیلکے دیہی کوآپریٹیو سوسائٹی کو بہترین معاشی نگرانی کئے جانے پر 2ایوارڈ سے نوازاگیا ہے۔ کرناٹکا سہکاری اپکس بینک بنگلورو نے سال 2014-2015کے بہترین ضلعی سوسائٹی کے خطاب سے نوازا ہے تو کے ڈی سی سی بینک سرسی نے سال 2015-2016کے بھٹکل تعلقہ بہترین سوسائٹی کا ایوارڈ دیا ہے۔ اس موقع پر بینک مینجمنٹ کو بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے اعزاز سے نوازتے ہوئے تمام عہدیداران کی اُن کی خدمات کے اعتراف میں سراہنا کی۔
اس موقع پر بیلکے دیہی کو آپریٹیو سوسائٹی کی مینجمنٹ نے بینک کے تمام اسٹاف کو مبارکباد پیش کی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ عوام کے لئے سوسائٹی کی خدمات اسی طرح جاری رہے گی۔